قاضی مبارک نے شاعری کے ذریعے مزاحمت کو ایک نیا روپ عطا کیا۔ الله بخش بلوچ

212

کراچی میں ٹیکری ایجوکیشن سینٹر نے مزاحمتی شاعر قاضی مبارک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پر امن واک کا اہتمام کیا، جو ٹیکری یوتھ فٹبال گراؤنڈ سے شروع ہوکر ٹیکری ایجوکیشن سینٹر تک اختتام پذیر ہوا۔

پر امن واک کے بعد مزاحمت کی علامت قاضی مبارک کو سلامی پیش کی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی.

ٹیکری ایجوکیشن سینٹر کے اس پر امن واک میں ٹیکری ایجوکیشن سینٹر کے کم سن بچوں اور بچیوں کے علاوه علاقے کے معزز افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتامی خطاب میں ٹیکری ایجوکیشن سینٹر کے صدر الله بخش بلوچ نے قاضی مبارک کی زندگی اور ان کی مزاحمت کے حوالے سے بچوں کو آگاہی پیش کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی ایک فرد کا نام نہیں بلکہ قاضی ایک آواز ہے جس نے اپنے شاعری کے ذریعے بلوچستان کی آواز کو دنیا تک پہنچایا اور قاضی جیسے کرداروں نے بلوچستان کے هر پہلو کو دنیا کے سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی مبارک ادب اور مزاحمت دونوں کی علامت تھے اور انہوں نے اپنے فن کو بلوچستان کی سیاست، ادب اور مزاحمت کو اپنے شاعری کے ذریعے پیش کیا اور وه دور جدید کی مزاحمت کو شاعری کے ذریعے ایک نیا روپ عطا کرنے والے کرداروں میں سے ایک تھے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔