مستونگ، لورالائی حادثات میں بچی سمیت 1 شخص ہلاک

146
File Photo

مستونگ کے قریب تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب مزدا بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عبدالباسط ساکن زیارت جانبحق ہوگیا۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء لورالائی ، کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر ٹوڈی کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی کوئٹہ روڈ شاہ کاریز کے مقام پر ٹوڈی کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

بچی کی شناخت ثریا بی بی دختر محمد دین قوم اتمانخیل ساکن شاہ کاریز سے ہوئی ہے۔ بچی کی لاش کو سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید کارروائی لورالائی پولیس کررہی ہے۔