سبی بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر جی

416

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سبی میں آج ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داریقبول کرلی ہے–

تنظیم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے  سبی  کے علاقے خجک دامان میں پاکستانی فوج کےپوسٹ کیلئے  پانی لیجانے والی ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچاجبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرا حملہ سبی، لونی روڈ پر پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں قابضدشمن کو جانے اور مالی نقصان پہنچا ہے–

دوستین بلوچ نے کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہیں۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے انخلاءتک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔