بلوچستان: حادثات و واقعات میں بچہ جانبحق، 6 افراد زخمی

121
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر ایک بچہ جانبحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایم 8 شاہراہ کے مقام پر پر تیل بردار زمباد اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے-

پولیس کے مطابق حادثہ کیساک کے قریب ایم ایٹ شاہراہ پر پیش آیا تصادم کے باعث زمباد گاڑی الٹ گئی، واقعے میں دو افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹین آئی ہیں-

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے چمن میں اچانک آک بھڑک اُٹھنے سے آگ میں جھلس کر بچہ جانبحق جبکہ واقعہ میں مزید تین افراد زخمی ہوگئے ہیں-

واقعے میں جانبحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں گشیدگی آج بھی برقرار رہی، فائرنگ کے واقعہ میں پیر میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا-