خضدار خاتون کے اغواء میں سابق وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کے نائب ملوث

749

خضدار سے خاتون کی اغواء کا واقعہ، بیٹی کو قبائلی شخصیت نے اغواء کیا، مغوی خاتون کے والد کا ڈپٹی کمشنر کو درخواست

بلوچستان کے ضلع خضدار کے رہائشی محمد رمضان شاہوزئی نے بتایا کہ جمعرات کے علی الصبح دو گاڑوں پر مشتمل ہتھیاروں سے لیس افراد نے خضدار سنی میں واقع انکے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے گھر میں موجود تمام افراد کو تشدد کرکے یرغمال بنانے کے بعد انکے بیٹی کو اغواء کیا-

مغوی خاتون کے والد نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا قبائلی سردار کے نائب مجید چنال، نائب عبدالکریم ولد کرم خان شاہوزئی، اور نائب محمد چنال اپنے مسلح کارڈز کے ہمراہ انکے گھر میں گھسے اور انکی بیٹی مسمات فرزانہ ولد محمد رمضان کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے-

درخواست دہندہ کے مطابق مذکورہ اغواء کار قبائلی اثرسوخ رکھنے والے میر الیاس ولد رحیم خان زہری کے حکم پر آئے تھیں جبکہ انکی بیٹی کے اغواء محمد حمزہ ولد محمد رمضان اور محمد رمضان ولد میر احمد بوبک کے ایماء پر کیا گیا ہے-

واضح رہے مجید چنال سمیت دیگر افراد خضدار میں بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری کے نائب کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ مذکورہ افراد اس سے قبل بھی اس طرح کے مختلف واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں-

دوسری جانب واقعہ کے خلاف مغوی خاتون کے اہلخانہ نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کردیا جسے بعد ازاں انتظامیہ نے مزاکرات کے بعد ختم کردیا ہے-

مغوی خاتون کے والد ڈپٹی کمشنر خضدار سمیت اعلاء حکام سے مطالبہ کیا ہے کے انکے بیٹی کو فوری بازیاب کراکے اغواء کاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائی-