خاران اور جھاؤ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

228

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران میں سیندک پروجیکٹ کی گاڑیوں اورجھاؤ میں موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا-

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے 26 جون کی شام خاران میں گواش وڈھ کے قریب استحصالی منصوبے سیندک پروجیکٹ کے گاڈیوں پر حملہ کیا ڈرائیوروں کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا یہ گاڑیاں کراچی سے سیندک پروجیکٹ کے لئے مشینری اور دوسرے سازوسامان لے جارہے تھے، جو کہ خاران سی پیک لِنک روڈ سے ہوکر گْزرتے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا یہ حملہ چین اور دوسرے ممالک سمیت تمام سرمایہ کاروں کیلئے ایک وارننگ ہے بلوچستان ایک جنگ زدہ اور مقبوضہ ملک ہے جہاں بلوچ قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم خبردار کرتے ہیں کہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر یہاں کوئی بھی منصوبہ اور کسی کا سرمایہ محفوظ نہیں ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا آواران کے علاقے جھاؤ میں 26 جون کو سرمچاروں نے جھل جھاؤ سوڑ میں عطا محمدمیتگ میں پاکستان کی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور اور تمام مشینریز  نذر آتش کر دئیے۔

 ترجمان کا کہنا تھا بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ایسے استحصالی منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔