حکومت عیدالاضحی کے موقع پر بلوچ لاپتہ افراد کی ان کے گھروں میں واپسی یقینی بنائیں، ڈاکٹر مالک

119

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اور مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے عید کے مناسبت سے عیدالاضحی کا مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کی مشکلیں آسان کردے اللہ پاک اس ملک کو معاشی بدحالی اور تنگ دستی سے آزاد کردے۔ خداوند تعالی ہم سب کو سچ کے ساتھ ایمان و ایثار کے ساتھ کھڑا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالی اس ملک سے غربت ناانصافی اور رشوت و اقربا پروری کے خاتمے میں ہماری رہنمائی فرمائے ملک سے استحصالی نظام کے خاتمے اور تمام طبقات و قوموں کو برابری کے حقوق کی جمہوری سیاسی جدوجہد میں ہمارے سیاسی کارکنوں کے حوصلوں بلند رکھے۔ اللہ تعالی بلوچستان کو درپیش مشکلات و مسائل، بدامنی ، نوکریوں کی خرید و فروخت، رشوت و عوام دشمن حکمرانوں کے عزائم سے پاک کرنے بلوچستان کو پرامن بلوچستان بنانے جہاں تمام طبقات حقوق کا تحفظ کرنے بدمنی سے پاک ایک روشن خیال لکھا پڑھا بلوچستان کی تشکیل میں ہماری رہنمائی فرمائے ۔

انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی قربانی و ایثار کا پیغام دیتا ہے اللہ تعالی ہم سب کو اس پر عملدرآمد کرنے صبر و تحمل سے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ معاشی بدحالی اور بے روز گاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ملک کی غلط معاشی پالیسوں اور سیاسی فیصلوں کے سبب عوام شدید مشکلات و مسائل میں درپیش ہیں ایسے وقت میں حکمرانوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے بلوچستان اور اس ملک کا ایک اہم سیاسی و جمہوری مسلہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا ہے اس ملک کے سربراہوں اور حکمرانوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عیدالاضحی کے پر رونق موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاپتہ افراد کی دوبارہ ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنائیں اور ملک کو ایک پرامن ملک بنانے میں کردار ادا کریں۔