کوئٹہ: 12 روز گزرنے کے بعد کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا

227
فائل فوٹو

بارہ روز گزر جانے کے باوجود بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پھنسے دو کانکوں کو نکالا نہیں جاسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارہ روز قبل بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پانی داخل ہونے سے کان بیٹھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔ دونوں کانکوں کو بارہ روز بعد بھی نکالا نہیں جاسکا۔

کان میں پھنسے دونوں کانکنوں کی شناخت عبدالباقی ولد صادق اور شراف ولد گلاں کاکڑ کے نام سے ہوئی ہے جوضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ہیں۔

خیال رہے کہ کان میں پانی داخل ہوتے ہی ایک کان کن نے باہر دوڑ لگا کر اپنی جان بچائی تھی جبکہ دو کان کن اندر دب گئے تھے۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں 3500 سے زائد کوئلہ کان موجودہیں جہاں ڈیڑھ سے دولاکھ تک مزدورکام کرتے ہیں۔

پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری پیر محمد کاکڑ سمجھتے ہیں بلوچستان میں کان کنوں کی بڑھتی اموات کی وجہ یہاں سوسالوں سے زیادہ عرصے کا پرانا اورفرسودہ مائننگ کانظام بھی ہے۔