ایس ٹی او ایس نے خضدار میں سی ٹی ڈی افسر کو ہلاک کردیا – بی ایل اے

1012

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے تنظیم کے خصوصی دستے ایس ٹی او ایس نے آج بروز جمعرات خضدار شہر میں ایک آپریشن میں قابض پاکستانی فوج کے نام نہاد ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کے افسر شربت خان کو ہلاک کردیا۔

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا بی ایل اے کی انٹیلی جنس ونگ کی معلومات کی بناء پر اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ )ایس ٹی او ایس نے کارروائی کرتے ہوئے جھالاوان میڈیکل کمپلیکس کے قریب سی ٹی ڈی کے انسپکٹر شربت خان کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں شربت خان موقع پر ہلاک اور اس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

فوٹو: ہکل میڈیا

ترجمان کا کہنا تھا مذکورہ افسر کافی عرصے سے مختلف گاڑیاں بدلنے سمیت دیگر طریقوں سے خود کو چھپا رہا تھا تاہم بی ایل اے کی انٹیلی جنس ونگ اس پر نظر رکھی ہوئی تھی جس کے تحت یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا شربت خان نام نہاد سی ٹی ڈی سے منسلک ہوکر بلوچوں کو جبری لاپتہ کرنے، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور جعلی مقابلوں میں قتل جیسے جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم کا ہرصورت حساب لیا جائے گا۔