ہرنائی: فورسز کیلئے پانی لیجانے والی ٹینکر پر دھماکہ

510

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہونے والے ایک دھماکے میں فورسز کے لئے پانی لیجانے والی ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔

ہزارہ ڈیم کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی ٹینکر نصب آئی ای ڈی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ٹینکر تباہ ہوگئی جبکہ جانی نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے