کوئٹہ: گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤں، 7 دکاندار گرفتار

307

پرائس کنٹرول کمیٹی سریاب کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن آج بھی جاری رہا، مزید 7 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی موسی کالونی، و نواحی علاقوں میں قصابوں، دودھ فروشوں سمیت دیگر دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا

متعدد دکانداروں کو آخری تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامہ واضح جگہ پر آویزاں اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ سریاب سب ڈویژن میں قائم سستا بازاروں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔

انتظامیہ اپنے تیئں اشیاء ضرورت کے نرخ کو سرکاری نرخ کے برابر رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاحال کئی علاقوں سے شکایات موصول ہورہی ہیں جس پر کارروائیاں جاری ہیں کسی کو عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ہے مگر اسکا قطعی یہ مطلب نہیں کہ آپ اسکا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیں مارکیٹ میں نرخنامہ کو مستحکم رکھنا اور عوام کو جائز نرخوں پر اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

سستا بازاروں کی کڑی نگرانی بھی جاری ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سستا بازاروں میں تمام اشیاءوافر مقدارمیں موجود رہیں۔