چین اور روس کے درمیان تعلقات میں حالیہ ایام میں “مبالغہ آرائی” کی گئی ہے، جو بائیڈن

149

کینیڈا کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر اوٹاوا میں موجود بائیڈن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے چین اور روس کے درمیان تعلقات میں حالیہ ایام میں “مبالغہ آرائی” کی گئی ہے، دوسری طرف مغربی اتحاد ایک دوسرے کے قریب تر ہو رہا ہے۔

کینیڈا کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر اوٹاوا میں موجود بائیڈن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین پر روس کے حملوں کے پیش نظر روس پر دباؤجاری رکھا جائیگا اور یوکرین کو دی جانے والی حمایت جاری رہے گی۔

چین اور روس کے درمیان گزشتہ 10 سالوں میں 40 ملاقاتیں ہو نے کا ذکر کرتے ہوئے بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ مغربی اتحاد بہت قریب ہو گیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ روس کو ایک کمزور خریف تصور نہیں کرتے، لیکن میرے نزدیک ہم نے اسے کافی بڑھایا چڑھایا ہے۔ اب تین ماہ سے چین کی جانب سے روس کو اہم ہتھیار فراہم کرسکنے پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا، جو کہ آئندہ بھی نہیں کریں گے کا معنی نہیں رکھتا۔ اگر ایسی کوئی چیز ہوتی بھی ہے تو اس نے مغربی اتحاد کو مزید تقویت دی ہے۔