پنجگور: نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

272

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستان فورسز نے پنجگور کے علاقے خدابادان میں گھر پر چھاپہ مارکر مظاہر حسین ولد ذاکر حسین حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اہلخانہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ کم عمر مظاہر حسین ایک معزور بچہ ہے انہیں اٹھنے اور بیٹھنے کیلئے دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں انہوں نے اپنے گھر میں نیم درجن سے زیادہ اموات ددیکھے ہیں ان مشکل حالات میں انہیں شدید ذہنی کرب کا سامنا ہے۔

انہوں نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے گھر میں سوائے مظاہر حسین کے علاؤہ کوئی مرد خاندان میں نہیں ہے اس کمسن چھوٹے بچے کو لاپتہ کرنا ظلم کی انتہا ہے لہذا فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔