نال: سرکاری اسکول کتابوں سے محروم

196

نال میں سرکاری اسکولوں میں درسی کتب نہ پہنچ سکیں، بچوں کی تدریسی عمل بھی متاثر-

محکمہ تعلیم بلوچستان سرکاری اسکولوں کو درسی کتب فراہم نہ کرسکی۔ گوادر، نال اور متعدد اضلاع میں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود درسی کتب نہ پہنچ سکیں-

تدریسی عمل متاثر، سرکاری اسکولوں کے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے بلوچستان تعلیمی سہولیات کے حوالے سب سے زیادہ متاثر خطہ ہے-

اعداد و شمار کےمطابق بلوچستان میں کل 13 ہزار چھ سو 75 اسکول موجود ہیں، جن میں سے 11 ہزار 7سو 47 سکولوں کی عمارت موجود ہیں جبکہ 16 سو 25 اسکول کاغذوں کی حد تک موجود ہیں جبکہ 5ہزار 3 سو 64 اسکولوں میں صرف ایک ایک معلم طالب علموں کو تعلیم دے رہا ہے۔