بلیدہ حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

509

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بلیدہ اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ، گِلی میں قابض پاکستان فوج کے ایک قافلے کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رات کے وقت نقل و حرکت کررہے تھے۔

دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

جئیند بلوچ نے کہا کہ ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 19 مارچ 2023 کو خضدار کے علاقے کھنڈ میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک آلہ کار، سابقہ ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سلطان احمد شاہوانی پر دستی بم سے حملہ کیا، مذکورہ شخص ایم آئی کے پیرول پر خضدار شہر و گردنواح میں سرگرم ہے اور قابض فوج کی ایماء پر سرکاری تقاریب منعقد کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ دستی بم حملہ بطور وارننگ کیا گیا، سرمچاروں نے دھماکے میں جانی نقصان پہنچانے سے اجتناب کیا۔ سلطان احمد شاہوانی و اس کے شراکت داروں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اپنی بلوچ مخالف سرگرمیاں ترک کردیں وگرنہ ہمارا اگلا حملہ شدید ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اور ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن فوج کے انںخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔