آواران: تیز بارش میں گاڑی ندی میں بہہ گئی، 7 افراد ہلاک

637

گذشتہ روز ضلع آواران میں تیز بارش کے بعد سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی تھی، جس میں خواتین و بچوں سمیت سات افراد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاو سیڑ ندی میں ایک فیملی گاڑی سمیت بہہ گئی۔ جس میں سوار سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو نکال جھاو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مرنے والوں میں دو کی شناخت منیر احمد اور عزیر اللہ سمالاڑی کے ناموں سے ہوئی ہے جو سوراب گدر کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔