مند: فوجی چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

332

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تر جمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کل 11 فروری شام چار بجے مند کے علاقے  ھمزاہی میں کاسگانی کور(ندی) کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے  پہلے اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اس کے فورا بعد چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے مزید دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوئے ہیں۔

میجر نے مزید کہاکہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔