سویڈن اور فن لینڈ کی مستقل رکنیت کا بڑی بے صبری سے منتظر ہوں۔سیکرٹری جنرل نیٹو

190

اسٹولٹن برگ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر جرمنی میں سویڈن اور فن لینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

یٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو سے ملاقات کی جنہوں نے اتحاد میں رکنیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر جرمنی میں دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ گزشتہ روز ترکیہ کے دورے کے بعد سویڈش اور فن لینڈ کے رہنماؤں سے خوش آئندملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اتحادیوں نے ان دونوں ممالک کو میثاق میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ اسوقت درخوست دائر کرنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اعتماد میں ہیں۔ میں ان دونوں ممالک کی مستقل رکنیت کا خیر مقدم کیے جانے کا بڑی بے صبری سے منتظر ہوں۔