کراچی: گردوں کا مریض جبری لاپتہ

419

بلوچستان کے ضلع آواران کا رہائشی عابد ولد خالد کراچی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عابد ولد خالد گردے کا مریض ہے، جس کا ایک گردہ مکمل ناکارہ تھا، اور دوسرے گردے کا ایک آپریشن گزشتہ ماہ ہوا تھا جس کے بعد اسے ڈاکٹروں نے دوائیاں دیکر ایک مہینے آرام کرنے کو کہا تھا اور کل 16 دسمبر کو اسکے ناکارہ گردے کا دوسرا آپریشن تھا جسے نکالنا تھا، جس کی وجہ سے اسے کل کھتیانہ میمن اسپتال میں داخل ہونا تھا، لیکن مالی مشکلات کیوجہ سے اسکا داخلہ ممکن نہیں ہوسکا۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگلے منگل کو اس کا آپریشن رکھا تھا تاکہ پیسوں کا بندوبست کی جا سکے۔ لیکن کل رات کو اسے کراچی پولیس اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ اسکے رشتہ دار گھر واقع ڈالمیاں شانتی نگر سے رات ڈیرھ بجے اٹھا کر جبری لاپتہ کر دیا۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کی ہیومن رائٹس ادارے پانک نے خالد بلوچ کی جبری گمشدگی پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی اس غیر انسانی عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پانک کے مطابق پولیس نے گھر میں موجود اسکے رشتہ خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔