مچھ میں فوجی آپریشن، درختوں کو آگ لگا دی گئی

251

بلوچستان کے علاقے مچھ سیخنی میں فوجی آپریشن کی جاری ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیخنی کے علاقے میں گذشتہ روز سے پاکستانی فوج کی بڑی تعداد آپریشن کررہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بڑی تعداد میں فوجی اہلکار پیدل گشت کرتے ہوئے درختوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ جبکہ مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیے جارہے ہیں۔

تاہم ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی عسکری ذرائع کی طرف سے آپریشن کے متعلق کوئی موقف سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے بلوچ اکثریتی اور پہاڑی علاقوں میں آئے روز فوجی آپریشن سے علاقہ مکین پریشانی سے دو چار ہیں۔