لورلائی: مسلح حملے میں پشتون رہنماء جانبحق

414

پشتونخوا میپ کے رہنماء سردار اشرف خان کاکڑ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے میں پشتونخوا میپ کے رہنماء سردار اشرف خان کاکڑ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے کے بعد سردار اشرف خان کاکڑ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واقعے کے بعد بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان و رہنماء اسپتال کے باہر جمع ہوگئے، پشتونخوا میپ کے رہنماؤں و ارکان نے قتل کی مذمت اور واقعے میں ملوث اناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

لورالائی واقعہ میں پشتونخوا میپ کے رہنما سردار اشرف خان کاکڑ کے ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے- پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے-