پنجگور میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

481

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور شہر میں فیضوک چوک پر ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے دشمن کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔