کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

400

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں پاکستانی فوج پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے زامران میں گذشتہ دنوں 8 اکتوبرکوبوقت بارہ بجے سرمچاروں نے زامری کور(ندی)کے مقام پرپاکستانی فوج کی ایک ویگو گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔جس سے گاڑی میں سوار 2اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی اور اس میں سوار دشمن فوجی اہلکار علاقے میں باڑ لگانے کے کام کے غرض سے پہنچے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ دشمن فوج کے انخلاتک یہ حملے جاری رہیں گے۔