صومالیہ: ہوٹل پر حملہ، نو ہلاک، پچاس زخمی

202

صومالیہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے ایک حملے میں 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق  جنوبی صومالیہ کے علاقے کسمایو میں حملہ آوروں نے ہوٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھے نے ہوٹل کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے