حب: سی ٹی ڈی کا چار بلوچ آزادی پسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

333

سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ اور حساس ادارے کی کراچی حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی میں مشتبہ افراد کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار افراد میر علی شاہ، محمد اقبال، نصر اللہ اور محمد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق گرفتار افراد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) اور دیگر علیحدگی پسند تنظیموں کو بارودی مواد فراہم کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ بلوچستان سے کراچی مواچھ گوٹھ قبرستان حب ریور روڈ پر بارودی مواد کی سپلائی دینے آتے تھے،گرفتار افراد اس سے پہلے بھی دو سے تین بار بارودی مواد کراچی سپلائی کرچکے ہیں۔

جبکہ بارودی مواد بیرونی ملک سے اسمگلنگ کرکے لاتے ہیں، گرفتار افراد کے قبضے سے کمرشل ایکسپلوزو، سیفٹی ٹائم فیوز، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 7 عدد بڑی اسسٹکس، 18 عدد چھوٹی اسسٹکس تقریباً 88 فٹ 3 عدد برآمد کرلی گئی۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔