کابل میں دھماکے سے 22 افراد زخمی، ہلاکتوں کا بھی خدشہ

335

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے مصروف تجارتی علاقے میں ہوا جس میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدینکا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکار  پہنچ گئے ہیں جو کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ تحقیقاتمیں مصروف ہیں۔

عاشورہ  سے قبل ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

 خیال رہےکہ گذشتہ روز بھی کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے، اس دھماکے کیذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کیتصدیق کی تھی۔