کراچی : سی ٹی ڈی کا چینی شہریوں پر حملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

760

کراچی میں  کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی سے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے سے تعلق کے الزام میں ایکشخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن اقبال پیپا چورنگی کے قریبسے کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں پر خود کش حملے میں ملوث بی ایل اے کے رکن کو گرفتار کرلیا ہے

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار شخص انتہائی مطوب تھا اور گلبائی میں دو چینی انجینئر کے قتل میں ملوث ہے اورکنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ارکان پر خود کش بمبار شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان سے رابطے میں تھا

سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق مذکورہ شخص نے بلوچ لبریشن آرمی کے خاتون حملہ آور شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان سے ملاقاتبھی کی تھی گرفتار شخص کو کراچی یونیورسٹی حملے سے قبل بیرون ملک سے کراچی بلوایا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے دعویٰکرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شخص افغانستان سے دھماکہ خیز مواد بنانے کا تربیت یافتہ ہے اور اسے افغانستان سے رقم بھی ملتیتھی جبکہ بلوچستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے