زیارت: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، تین اہلکار ہلاک و زخمی

559
file photo

بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے منگی ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا واقعے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت لانس نائیک کمر کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق حملے کا ہدف پاکستان آرمی کی گاڑی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق لیویز فورس کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل اسی مقام پہ ہونے والے ایک بم حملے میں تین لیویز اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔