وی بی ایم پی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4637 دن ہوگئے

260

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4637 دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں نوشکی سے سیاسی سماجی کارکنان فیاض شاہ ، دادشاہ سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں شامل تھے۔

وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے مخاطب ہوکر کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں اور ان میں ہر روز تیزی لائی جارہی ہے اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی ،نیٹو سمیت عالمی برادری کو چائیے کہ بلوچ قوم کے خلاف پاکستان جارحانہ کاروائیوں اورناپاک منصوبوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدام کریں تاکہ بلوچ قومی مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس خطے کی ترقی استحکام اور روشن مستقبل بلوچستان سےوابسطہ ہے ویسے بھی چین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےحوالے سے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے ۔