شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر حملہ،3 اہلکار ہلاک

522

پاکستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر مسلح افراد نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

خیال رہے تحریک طالبان پاکستان نے رمضان کے مہینے کے آغاز سے “البدر” کے نام سے آپریشن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیرستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: بلوچستان: فورسز پوسٹ پر حملہ، پاکستان فوج کا میجر ہلاک

تحقیقاتی ادارے سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے تین ماہ کے مقابلے میں سال رواں کے تین ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک سو تہتر فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ضم قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا  ہے کہ اس دوران پولیس، فوج اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں سمیت نیم فوجی دستوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔