سائیں جی ایم سید نے آزادی کے پیغام سے روشناس کروایا – صوفی شاہ عنایت

544

سائیں جی ایم سید کی 27 ویں برسی کے موقع پر ایس آر اے کمانڈر شاہ عنایت نے اپنے جاری کیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ “سائیں جی ایم سید سندھی قوم کی آزادی کے لیئے ایک پیغمبر بن کر آئے، جس نے صدیوں سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی قوم کو اپنی تاریخی شناخت، کلچر، قومی وجود اور ہزارہا سالہ تاریخی وطن کی آزادی کے پیغام سے روشناس کروایا۔”

انہوں نے کہا ہے کہ سائیں جی ایم سید نے سندھ کی تاریخ، تہذیب، کلچر، تصوف، جغرافیہ، معیشت اور سیاست کے موضوع پر 52 سے زائد کتابیں لکھ کر سندھی قوم کو آگاہ کیا کہ “یہ وطن صدیوں سے ہمارا ہے اور ہم تاریخ کے ہر دور میں اس وطن پر تمام بیرونی حملہ و قبضہ آوروں سے اپنے وطن کی آزادی اور دفاع کے لیئے جنگ لڑتے آئے ہیں اور اپنے وطن کو آزاد کرواتے آئے ہیں۔ اس وقت بھی ہمارے وطن پر پنجاب سامراج قابض اور حملہ آور ہے، جس قبضے کو ختم کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر پنجاب سامراج کے خلاف فیصلا کن جنگ لڑنی ہوگی۔”

شاہ عنایت نے کہا ہے کہ رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کی 27 ویں برسی کے موقع پر میں سندھی قوم باالخصوص سندھی نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سندھ تاریخ کی بدترین غلامی و بیرونی حملے کے زد میں ہے۔ اس لیئے اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے وطن کی آزادی کی فیصلہ کُن جنگ لڑنے کی تیاری کریں اور سندھ کو پنجاب سامراج اور تمام بیرونی حملہ و قبضہ آوروں سے آزاد کروائیں۔”