ہنگلاج ماتا نانی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ جاری

642

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہندو برادری کا تین روزہ میلہ ہنگلاج ماتا مندر میں آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

قدیم مندر بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے قریب ہنگول کے علاقے میں واقع ہے جہاں میلے میں شرکت کے لیے ہندو یاتریوں کی آمد جاری ہے۔

ماتا نانی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ 25مارچ سے شروع ہوا ہے جو 27مارچ تک جاری رہے گا –

جبکہ دوسرے روز بھی بلوچستان سمیت دیگر ممالک سے ہزاروں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جو کل آخری روز بھی مختلف مذہبی عبادات میں شریک ہونگے-

خیال رہے کہ ہنگلاج ماتا کو ہنگلاج دیوی، ہنگولا دیوی اور نانی مندر بھی کہا جاتا ہے، بلوچستان کے علاقے ہنگلاج میں ایک مندر ہے۔ یہ ستی دیوی کے شکتی پیٹھ میں سے ایک ہے۔ یہ درگا یا دیوی کا ایک اوتار ہے۔ ہنگلاج دریائے ہنگول کے کنارے پر واقع ہے۔ یہاں ایک زیارت ہے جس کو کئی ناموں سے پکارا جاتا ہے۔

مقامی مسلمان اسے اماں ہنگلاج، نانی ہنگلاج اور مائی ہنگلاج کہتے ہیں اور ہندو عقیدے کے مطابق ہنگلاج پاروتی ماں کی کالی روپ ہے اور ہندو برادری اسے ہنگلاج دیوی کے نام سے پکارتے ہیں۔ مقامی مسلم روایات کے مطابق ہنگلاج نانی لاہوت لامکاں میں آئی تھیں اور وہاں چلہ کشی کی۔