جھاؤ کا رہائشی شخص حب چوکی سے لاپتہ

337

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

حالیہ کچھ دنوں کے اندر بلوچستان بھر میں ایک بار پھر لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے جھاؤ کے رہائشی شخص کو حب چوکی سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت میاداد ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص جلد کی بیماری میں مبتلا ہے جو علاج کے غرض سے حب چوکی گیا ہوا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو 5 نومبر 2021 کی رات 12 بجے کے قریب پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا کر گرفتار کیا۔