ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں بم دھماکے

331

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیراتی کمپنی اور سبی میں پولیس گراؤنڈ میں دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بناکر نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان کا سامان رہا ہے تاہم ہلاکتوں کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔

ماضی میں بلوچستان میں اس طرح کے کاروائیوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

23 اکتوبر کو بلوچ ریپبلکن گارڈ نے ضلع نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ کے مقام پر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

دریں اثناء ضلع سبی میں بھی ایک دھماکا ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکا سبی میں واقع پولیس گراؤنڈ کے عقبی حصے میں ہوا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور گھیراؤ کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔