بلوچی اکیڈمی کے زیراہتمام بلوچی شاعری کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد

291

بلوچی اکیڈمی کے زیر اہتمام قدیم بلوچی شاعری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

دو روزہ اس سیمینار میں بلوچی ادب سے تعلق رکھنے والے ادباء اور محققین نے بلوچی قدیم شاعری کے مختلف پہلوؤں اور موضوعات کے بارے میں اپنے مقالے پیش کیے۔

9 اور 10 اکتوبر کو بلوچی اکیڈمی کمپلکس میں منعقدہ سیمینار میں بلوچی زبان کے نامور محقق اور ادباء ڈاکٹر واحد بخش بزدار، اکبر غمشاد، ڈاکٹر ضیا بلوچ، ڈاکٹر غفور شاد، شرف شاد، زاہدہ رئیسی، قدیر لقمان، ثانیہ امجد ، نسیم گُل، اسحاق رحیم اور نور الحق شاہ نے اپنے مقالے پیش کیے۔

اس سیمینار میں ادیبوں، طلبہ و دیگر نے شرکت کی اور مختلف سیشنز میں ان مقالوں کے بارے میں سوالات و جوابات کئے گئے۔

بلوچی اکیڈمی کے زیر اہتمام اس سیمینار میں 11مقالے پیش کیے گئے جن میں بلوچی کے قدیم شاعری کی تاریخ، بلوچی کلاسیکل شاعری کی ابتدا اور ارتقاء، قدیم شاعری میں عروض اور صرف و نحو، قدیم شاعری میں عورتوں کے جذبات اور احساسات، بلوچی داستانوں کی دیگر ہمسایہ اقوام کے داستانوں میں تقابلی فرق، بلوچی شاعری میں محاورات اور ضرب المثل جیسے موضوعات شامل تھے۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس سیمینار میں طلبہ اور بلوچی ادب و شاعری سے شغف رکھنے والے ناظرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔