برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو کے وار سے قتل

337

برطانوی رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ آمیس کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق توری پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ آمیس کو ایسیکس میں ان کے آبائی قصبے سرجری میں چرچ میں چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں حملے کے بعد ایک 25 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا، جس سے چھری بھی برآمد ہوگئی ہے، پولیس مزید کسی شخص کو اس واقعے پر تلاش نہیں کررہی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ایک مہربان شخص کے نقصان پر ہمارے دل صدمے اور غم سے بھرے ہوئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق 69 سالہ سر ڈیوڈ آمیس 1983ء سے رکن پارلیمنٹ ہیں، وہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے باپ تھے۔

برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ سر ڈیوڈ امیس ایک عظیم انسان اور عظیم دوست تھے اور انہیں جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے قتل کیا گیا ہے۔