فٹبال : سیویا نے ویلنشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا

96

اسپینش فٹبال لیگ “لالیگا ” میں سیویا نے ویلنشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں اسپانیول نے الاویس کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

اسپنیش فٹبال لیگ میں سیویا نے ویلینشیا کے خلاف ابتداء ہی سے دباؤ بڑھا کر رکھا،صرف تیسرے ہی منٹ میں گومیز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے 15ویں منٹ میں ویلنشیا کے دفاعی کھلاڑی ٹونی لاٹو کے اون گول کی بدولت سیویا کی برتری دو صفر ہوگئی جبکہ 22 ویں منٹ میں رافا میر نے سیویا کے لیے تیسرا گول کردیا۔اکستیویں منٹ میں ویلنشیا کو فری ہٹ ملی ،ری باؤنڈ پر ہیوگو دیورو نے گول کرکے اسکور تین ایک کردیا۔

ہاف ٹائم تک سیویا کو تین ایک کی برتری حاصل رہی ،دوسرے ہاف میں ویلنشیا نے برتری کم کرنے کے لیے مخالف ٹیم پر کئی حملے کیے لیکن وہ کوئی گول نہ کرسکے اور اس طرح ، سیویا نے مقابلہ تین ایک سے جیت لیا۔

اس کے علاوہ اسپینش فٹبال لیگ “لالیگا ” کے ایک اور میچ میں اسپانیول نے الاویس کو ایک صفر سے شکست دے دی۔