بلوچستان کی خوبصورتی ۔جلال بلوچ

394

بلوچستان کی خوبصورتی

تحریر:جلال احمد

دی بلوچستان پوسٹ

بلوچستان سے مراد بلوچوں کا وطن، بلوچوں کا دیس اور بلوچوں کی سرزمین ہے۔ بلوچستان کی خوب صورتی اس کے قدرتی پہاڑوں، جنگلوں ، آبشاروں اور پانی کی گزرگاہوں پر مشتمل ہے.

اس بلوچستان کے چٹانوں اور پہاڑوں کے اندر کتنے خوب صورت اور دلفریب نظارے موجود ہیں، پہاڑوں کے اندر پانی کی تالابوں کے شیشے جیسی صاف اور شفاف پانی کی موجودگی سیر کی لائق ہے، پہاڑوں میں پانی کے چشمے بلوچستان کی خوبصورتی کو جنم دیتے ہیں اور ہمارے جنگل بھی کسی اور ملک کے جنگلوں سے کم نہیں ہیں جنگلوں میں مختلف قسم کے درخت گواهی دیتے ہیں کہ وه بلوچستان کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسی بلوچستان میں قسم قسم کے جانور اور پرندے پائے جاتے ہیں ان کی موجودگی بلوچستان کی خوب صورتی بڑھاتے ہیں اور یہی بلوچستان اپنی ندیوں میں پانی بہنے سے سرسبز و شاداب نظر آتا ہے اور بلوچستان کے پہاڑوں نے اپنی پناه گاہوں کی وجہ سے کتنے لوگوں کے زندگیوں کو بچایا اور اسی سرزمین نے جنرل اسلم جیسے شیردل مزاحمت کاروں کو جنم دیا.

اسی بلوچستان نے ظلم برداشت نہ کرنے کے لیے دلیر بلوچ فرزند پیدا کیے۔ بلوچستان نے بلوچوں کو مزاحمت کے راستے دکھائے اسی سرزمین کے پہاڑوں نے بلوچوں کو اپنے اولاد جیسے پالا.

اسی بلوچستان کے خوبصورتی کی وجہ سے بانک کریمہ جیسے بہادر بیٹیوں نے اپنے آپ کو قرباں کیا، اسی سرزمین میں ظلم ختم کرنے کے لیے بالاچ مری جیسے ہیرو نے اپنی جان کا نظرانہ دیا اسی سرزمین نے ہزاروں لوگوں کو اپنے آپ پر قربان کرنے کا فلسفہ سکھایا.

باسی سرزمین کی خاطر بہت سارے ماں اپنی بیٹوں سے دور رہے بلکہ اس سرزمین کی خاطر مائیں بیوه ہوگئیں بلکہ اسی کی خاطر بہت سارے جہدکاروں کی زندگی زندانوں میں بند ہوگئی، بلکہ بہت ساروں نے شہادت نوش کی لیکن ان کا فلسفہ آج تک اسی سرزمین کی خاطر استعمال ہو رہا ہے۔

اسی سرزمین کی تحفظ کےلیے ہر روز لوگوں کی جان قربان ہو رہا ہے، اپنی ماؤں اور بہنوں کو آزاد کرانے کے لیے تعلیم یافتہ نوجوان اپنے گھر کو چھوڑ کر مزاحمت کا راستہ اختیار کر رہے ہیں.


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں