کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

374

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی کے دروازے کے قریب دھماکہ ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، دو کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔

پولیس حکا م کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا، تحقیقات ابھی جاری ہیں۔