ڈیرہ مراد جمالی دستی بم حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

290

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ شام بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈزکے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں مزدور چوک پر پاکستانی خفیہ اداروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ بی آر جی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔