پنجگور: بونستان پبلک لائبریری کا ’’بک ریوز سیشن‘‘ کا اہتمام

378

پنجگور کے علاقے بونستان کے پبلک لائبریری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے اس مہینے میں ہر اتوار کو اپنے سنڈے سرکلز میں ”بک آف دی ویک“ کے نام سے بک رویوز کے سیشنز کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مد میں بی پی ایل کے پہلے سے نامزد ممبرز ہر اتوار کو کم سے کم پانچ کتابوں کے رویوز پیش کریں گے، ان پر تبصرے کیے جائیں گے اور سوال و جواب کا اہتمام کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اس طرح رمضان کے اختتام تک بی پی ایل 25 کے قریب کتابوں کے بک رویوز مکمل کرنے کا ہدف بناچکی ہے. چونکہ رواں مہینے کے تمامتر سرکلز ”بک آف دی ویک“ کے لیے مختص کی گئی ہیں اس لیے سرکل میں باقی سگمنٹس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا صرف کتابوں پر تبصرے و مباحثے ہوں گے۔

اس سنڈے کو بک رویوز پیش کرنے والے حاضرین کی فہرست میں ناصر علی، عطاء مہر، اظہر اعظم، عبدالغفار اور سمیر رئیس شامل ہیں۔

یادریے بونستان پبلک لائبریری پچھلے کئی سالوں سے اتوار کے روز “سنڈے سرکل” کے نام اسٹیڈی سرکل کا اہتمام کرتا چلا آرہا ہے جس نے ابھی تک پچاس “سنڈی سرکل” مکمل کی ہے جس میں ابتک سیاسی و سماجی شخصیت سمیت متعدد اسکالرز اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگ بطور مہمان خاص شریک ہوئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے لائبریری نے اپنے پچاس سرکلز مکمل کرلیے پچاس سرکلز پورے ہونے پر سرکل کے مابین تنقیدی سیشن کا اہتمام، سگمنٹس کے حوالے سے باہمی مشاورت، خامیوں پر نظر ثانی، مزید بہتری کے نئی تجاویزات قلمبند اور اختتام پر بی پی ایل کا منشور بذریعہ تصویر پیش کی گئی تھی۔