واشک: قابض فوج کے دو مورچے حملے میں تباہ کر دیئے ۔ بی ایل ایف

326

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع واشک کے علاقے ٹوبہ میں فوجی چوکی کے دو مورچوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی رات 8 بجے سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقہ ٹوبہ میں قائم فوجی چوکی کے دو مورچوں کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پہاڑی پر قائم دونوں مورچے مکمل تباہ ہوگئے ہیں اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ چوکی اور مورچے گزشتہ مہینے بنائے گئے تھے۔ روزانہ کی بنیاد پر اس چوکی سے پاکستانی فوجی اہلکار مقامی لوگوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کل ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فوج نے حواس باختگی میں ایک دفعہ پھر کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا ہے۔