دشت بل نگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کر دیا – بی ایل ایف

447

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت بل نگور میں قائم زونگ کمپنی کی موبائل فون ٹاور کی مشینری کو سرمچاروں نے نذر آتش کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ پر موبائل ٹاور کی جال بچھا کر قابض پاکستانی فوج اپنے مخبروں کے ذریعے سرمچاروں کی نقل و حرکت سمیت اس روٹ کو محفوظ بنانے کے لیے چین کی مدد سے موبائل فون ٹاور لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی سامراجی منصوبے کو مکمل ہونے نہیں دیا جائے گا جو بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کے خلاف ہو۔