کراچی: سانحہ مچھ کيخلاف دھرنے، جھڑپ کے دوران موٹرسائیکلیں نذرآتش

301

کراچی میں سانحہ مچھ کيخلاف 25 سے زائد مقامات پراحتجاج اور دھرنےجاری ہیں۔شاہ فیصل اور ڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں 6 موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔شہر میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پردیا گیا ہےجبکہ ناتھا خان،کالونی گیٹ،کامران چورنگی،جوہرموڑپراحتجاج جاری ہے۔

کراچی میں جمعہ کی صبح شاہ فیصل ڈرگ روڈ کےقريب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نےملٹری کٹ کو بند کرنے کی کوشش کی تھی، اس دوران مظاہرین اورشہریوں میں جھگڑا ہوا۔ پولیس نےموقع پرپہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

اس کےعلاوہ جمعہ 8 جنوری کو کراچی میں نمائش چورنگی،کامران چورنگی،ناتھاخان،شاہ فيصل ميں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔جوہرموڑ،اسٹار گيٹ اور صفوراچورنگی پرٹریفک کی روانی احتجاجی دھرنے کے باعث متاثر ہوئی ہے۔ ملير15، سرجانی خداکی بستی اوراسٹيل ٹاؤن پر دھرنا دیا جارہا ہے۔ ابراہيم حيدری،کورنگی کراسنگ، ڈھائی نمبر، بلاول چورنگی اور سنگرچورنگی پر دھرنا دیا جارہا ہے۔

اس کےعلاوہ نيپا پل، پاور ہاؤس، سفاری پارک، ناظم آباد نمبر ایک اور ناتھ ناظم آباد میں فائيو اسٹار پر دھرنا دیا گیا ہے۔گلبرگ، انچولی، عائشہ منزل، بورڈآفس اور ناظم آباد چورنگی پر دھرنا جاری ہے جبکہ کے ڈی اے فليٹس، ناگن چورنگی، ضياءالدين، پيپلزچورنگی، ٹاورچوک پر دھرنا دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سےعوام کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راستے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ايمبولينسز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض کہتے ہیں کہ مظاہرين احتجاج کے دوران ایمبولینسز کو راستہ ديں تاکہ وقت پراسپتال پہنچ سکيں۔