لیفٹیننٹ اسحاق بلوچ نے سی پیک جیسے سامراجی منصوبے کے خلاف ناقابل فراموش معرکے انجام دیئے – بی ایل ایف

539

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز بلیدہ جاڑین میں دشمن فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں تنظیم کے سینئر ساتھی لیفٹیننٹ اسحاق بلوچ عرف رحمین شہید ہوگئے۔قومی آزادی کی جدوجہد میں ان کے بے لوث خدمات اورعظیم قربانی پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید کمانڈر اسحاق بلوچ ایک مشن کے سلسلہ میں گشت پر تھے قابض پاکستان آرمی کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا اور ان کے درمیان لڑائی چھڑگئی یہ جھڑپ دو گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں شہید اسحاق بلوچ نے کمان کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور خود بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔

ترجمان نے کہا لیفٹیننٹ اسحاق بلوچ تنظیم کے ان کمانڈروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے پْرخلوص قومی جذبہ،محنت،بے مثال بہادری اور فوجی صلاحیتوں سے ایک انتہائی حساس علاقے میں بڑے موثر طور پر اپنے سرمچاردوستوں کو کمان کیا۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا لیفٹیننٹ اسحاق بلوچ نے مختصر مدت میں تنظیم کی فعالیت کے لئے نمایاں خدمات انجام دی۔شہیداسحاق بلوچ بالگتر، کولواہ، بلیدہ اور پروم جیسے حساس اسٹریٹجک علاقوں میں جنگی محاذ پر اہم مشنز کی سربراہی کا فریضہ انجام دیتا رہا۔

ترجمان نے کہا لیفٹیننٹ اسحاق بلوچ بالگتر میں اہم فیلڈ کمانڈر تھے جن کی کمان میں دوستوں نے سی پیک جیسے سامراجی منصوبے کے خلاف ناقابل فراموش معرکے انجام دیئے اور دشمن پر کاری ضرب لگائے۔