بلوچستان کے طالب علموں کیلئے مختص نشستوں کا لسٹ آویزاں کرنے میں تاخیر تشویشناک ہے – بلوچ ایجوکیشنل کونسل

179

بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان ڈائریکٹریٹ کی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے سٹوڈنٹس کے لئے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں نہ کرنا بلوچستان کے سٹوڈنٹس میں بے چینی پیدا کررہا ہے پنجاب کے زیادہ تر تعلیمی اداروں میں نئے سمسٹرز کے کلاسسز کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ہی تعلیمی اداروں میں امتحانی سلسلہ شروع ہونے جارہاہے اور ابھی تک ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے سٹوڈنٹس کے لئے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

ڈائریکٹریٹ کی سست روی اور غفلت کی وجہ سے بلوچستان کے سٹوڈنٹس کی سسمٹرز ضائع ہونے کا خدشہ ہے جو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اس طرح کے تعلیم دشمن پالیسیز کے ذریعے بلوچستان کی سٹوڈنٹس کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کیا جائے
حال ہی میں بلوچستان کے سٹوڈنٹس نے ملتان سے لیکر لاہور تک پیدل مارچ کی اور پنجاب کے ہر شاہراہ پر اپنے تعلیمی حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے اور اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ سٹوڈنٹس کا تعلیمی سال ضائع کیے بغیر جلد از جلد بلوچستان کے سٹوڈنٹس کے لیے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں کیا جائے بصورت دیگر سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔