قلات: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق

98

بلوچستان کے ضلع قلات میں نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

قلات میں ماشا اللہ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹرک گاڑی سے ٹکرا کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسمات (ن) اور حیات اللہ ولد عبدالغنی جاں بحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور ایدھی ایمبولینس اور 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی جبکہ شدید دو زخمیوں بشیر احمد ولد شیر خان اور حاجی کمال الدین کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔