پاکستانی فورسز کا اسلپنجی ،ناگاو اور دلبند میں آپریشن کی تیاری

155

مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پاکستانی فورسز نے زمینی و فضائی آپریشن کرکے درجنوں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا اور متعدد چرواہے  اور ان کے خاندان والوں کو قتل بھی کیا گیا۔

مقامی ذرائع سے دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسپلنجی ، ناگا ، دل بند اور آس پاس کے میدانی و پہاڑی علاقوں کی پاکستانی فضائی کے جاسوس طیارے کے مسلسل نگرانی کررہے ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ جن علاقوں میں پاکستانی فضائیہ کے جاسوس طیاروں نے پروازیں کی ہے ان علاقوں میں اکثر اوقات چند دنوں یا ہفتوں کے بعد بڑے پیمانے کی آپریشن کی گئی ہے۔

بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگی ، چھاپوں اور آپریشن میں تیزی آئی ہے جس سے سینکڑوں عام لوگ نقل مکانی پہ بھی مجبور ہوئیں ہیں۔

گذشتہ روز کیچ کے علاقے تگران کلگ میں پوری آبادی کا محاصرہ کرکے انھیں علاقے سے بیدخل کردیا گیا۔

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں و انسانی حقوق کے تنظیموں کی آئے روز پاکستانی فورسز  اور خفیہ اداروں کی جانب سے چھاپوں ، آپریشن اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کی جاتی ہے۔