مستونگ: بی این پی کے رہنماء منظور بلوچ کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

283

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین کامریڈ منظور بلوچ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

منظور بلوچ گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ حالت بگڑنے پر کچھ ہی روز قبل انہیں شیخ زید ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں سانس کی مسلسل تکلیف کے باعث ہفتے کی دوپہر ان کا انتقال ہوگیا۔

منظور بلوچ کا تعلق مستونگ سے ہے۔ وہ بی این پی کے مرکزی لیبر سیکریٹری تھے۔ نوے کی دہائی کے اواخر میں بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بھی رہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر نے منطور بلوچ کے وفات پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان آج ایک مخلص سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا۔

دریں اثناء برمش یکجہتی کمیٹی مستونگ نے منظور بلوچ کے وفات پر کل مستونگ میں ہونے والے احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جلد نئے تاریخ کے اعلان کا کہا گیا ہے۔