کرونا وائرس: بلوچستان میں 14 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ

419

محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم کے مطابق کرونا وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام افراد اپنے گھروں پر رہیں گے۔ حکومت پاکستان وزارت داخلہ نے پاکستان آرمی کے بلوچستان میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی۔ لاک ڈاون اور تمام نقل و حرکت پر پابندی 24 مارچ سہ پہر 12 بجے سے 7 اپریل سہ پہر 12 بجے تک ہوگا۔

تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ بلوچستان حکومت نے آج منگل دن بارہ بجے سے سات اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ صرف اور صرف ضرورت کا سامان فروخت کرنے دوکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔